سیشن کورٹ گجرات سے تھانہ ٹانڈہ پولیس کی حراست سے ملزم فرار، تھانہ سول لائن میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر مقدمہ درج

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:42

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) سیشن  کورٹ سے پولیس کی حراست سے ملزم فرار، تھانہ سول لائن میں SHO  تھانہ ٹانڈہ کی مدعیت پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ میں تعینات وحید انور سب انسپکٹر اور کانسٹیبل محمد الیاس سیشن کورٹ احاطہ گجرات میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزمان محمد عادل سکنہ شام پور کھوکھراں اور عبدالسلام سکنہ ٹانڈہ کو ہتھکڑی لگاکر پیش کرنے لائے، جو پیش کرنے کے بعد حکم کا انتظار کررہے تھے کہ عبدالسلام ملزم ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا، جو پولیس اہلکار دیکھتے رہ گئے، تھانہ سول لائن گجرات میں SHO تھانہ ٹانڈہ الطاف گوہر کی رپورٹ پر سب انسپکٹر وحید انور اور کانسٹیبل محمد الیاس کے خلاف ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور ملزم کو فرار کروانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں