سنیارے کی ملازم کے ساتھ ملکر گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی لڑکی کے اہل خانہ نے عزت بچانے کے لئے حمل ضائع کروایا تو ملزمان نے بلیک میلنگ کرکے دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا مقدمہ درج مرکزی ملزم گرفتار

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:43

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) سنیارے کی ملازم کے ساتھ ملکر گھریلو مال، ملازمہ سے جنسی زیادتی، اہل خانہ نے عزت بچانے کے لئے حمل ضائع کروایا تو ملزمان نے بلیک میلنگ کرکے دوبارہ زیادتی کی لڑکی کی خودسوزی کی کوشش، تھانہ کنجاہ میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی موضع بلیانوالہ کی رہائشی 18 سالہ لڑکی مسمات (و) بی بی کو کنجاہ کا سنیارا خورشید احمد سکنہ محلہ گڑھی کریم بخش  (خورشید جیولرز) ایک سال سے جنسی زیادتی کے لئے استعمال کرتا رہا، جو لڑکی حاملہ ہو گئی، لڑکی کے گھروالوں نے عزت بچانے کے لئے حمل ضائع کروا دیا، بعدازاں سنیارے خورشید اور اس کے ملازم شوکت عرف شوکی نے لڑکی سے دوبارہ زیادتی کرڈالی، تھانہ کنجاہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ مسمات صفیہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم خورشید سنیارے کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں