کارسوار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر عدالتی بیلف کی حراست سے مدیون کو چھڑالیا ملزمان عدالتی اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں دیتے فرار مقدمہ درج

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:44

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) کارسوار مسلح افراد نے عدالتی بیلف کی حراست سےمدیون کو چھڑالیا ملزمان عدالتی اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے، تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سول کورٹ کے بیلف کے اہلکار افتخار حیدر اور سید انیس سبزی منڈی لالہ موسیٰ سے علی انور کو فیملی جج کھاریاں قدیر حسین بٹ کی عدالت میں ہاتھوں میں سنگلی ڈال کر اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھا کر لارہے تھے کہ جب جی ٹی روڈ کھاریاں یوٹرن کے قریب پہنچے تو پیچھے سے بدوں کار نمبری نے ہمیں روک لیا، جس میں سے مسلح افراد ذوالفقار اور فہیم وغیرہ نکل آئے، جنھوں نے اسلحہ کے زور پر کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے مدیون کو اہلکاروں سے چھین لیا اور فرار ہوگئے، تھانہ صدر کھاریاں نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں