گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑی کارروائی ایک لاکھ روپے ہیڈ منی کا مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے کویت سے گرفتار کرلیا گیا

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 17 ستمبر 2021 11:44

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی سربراہی میں پولیس نے ضلع بھر میں خطرناک اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد اور ان کی ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے عرصہ 17سال سے روپوش خطرناک مجرم اشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم نصیر احمد عرف چھیرا ولد بشیر احمد ساکن محلہ خضر انوالی جلالپورجٹاں نے سال 2004اور 2005میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل جبکہ سال 2006میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو مضروب کیا تھا۔ جو بعد ازاں بیرون ملک کویت فرار ہوگیا۔حکومت پنجاب نے اس خطرناک مجرم اشتہاری کے سر کے قیمت ایک لاکھ روپیہ مقرر کررکھی تھی، جسے پولیس ٹیم نے انٹرپول کی مددسے کویت سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی تفتیش جاری ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں