تھانہ رحمانیہ پولیس نے قتل اور اغواء کی واردات ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرلی، مرکزی ملزم گرفتار مغویہ بازیاب

پیر 20 ستمبر 2021 18:23

تھانہ رحمانیہ پولیس نے قتل اور اغواء کی واردات ایک ہفتہ کے اندر ٹریس ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) 15ستمبر کو تھانہ رحمانیہ کے علاقہ عادووال کے قریب لالہ موسیٰ کے رہائشی نجف نواز کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا گیا اور اس کی بیوی صفیہ نورین کو زبردستی اغواء کرلیا گیا۔اس لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ میاں افضال شاہ اور ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ندیم منور پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا جنہوں نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کئے۔

بعد ازاں مقتول کے والد محمد نواز کی مدعیت میں تھانہ رحمانیہ میں قتل اور اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ اور ایس ایچ او رحمانیہ کو ہدائیت دی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مغویہ کو بھی بازیاب کروایا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر تفتیشی ٹیم نے دن رات ایک کرکے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات کو ایک ہفتہ سے بھی کم مدت میں ٹریس کرکے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا اور  مرکزی ملزم سلمان ولد محمد یونس ساکن دندی نظام کوپولیس ٹیم نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم مغویہ صفیہ نورین کا سگا بھائی ہے جوکہ منصوبہ بندی کے تحت اسی واردات کے لئے بیرون ملک سے واپس پاکستان آیا ہوا تھا۔

جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مغویہ پہلے مسمی عبدالرحمن ساکن سرائے عالمگیر کے ساتھ شادی شدہ تھی،جو بعد ازاں اس نے مقتول نجف نواز کے ساتھ گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی، جس کاعبدالرحمن (خاوند) اور میرے گھر والوں کو شدید رنج تھا، اسی رنجش پر ہم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے نجف کو قتل جبکہ صفیہ نورین کو اغواء کیا، جسے عبدالرحمن نے نامعلوم مقام پر چھپا رکھا تھا۔ واقعہ میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔

گجرات شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments