محمد افضل گوندل نے پی ٹی آئی ضلع گجرات کے عہدیداران بانی ورکر منتخب کونسلر کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ اوراپنے پارٹی ورکرزکے اعزازمیں یونٹی کنونشن کااہتمام کیا کنونشن گوندل انڈسٹری کے احاطہ میں منعقد ہوا

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ منگل 21 ستمبر 2021 11:21

محمد افضل گوندل نے پی ٹی آئی ضلع گجرات کے عہدیداران بانی ورکر منتخب کونسلر کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ اوراپنے پارٹی ورکرزکے اعزازمیں یونٹی کنونشن کااہتمام کیا کنونشن گوندل انڈسٹری کے احاطہ میں منعقد ہوا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے رہنما ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے69ممتازصنعتکارالحاج محمد افضل گوندل نے پی ٹی آئی ضلع گجرات کے عہدیداران بانی ورکر منتخب کونسلر کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ اوراپنے پارٹی ورکرزکے اعزازمیں یونٹی کنونشن کااہتمام کیا کنونشن گوندل انڈسٹری کے احاطہ میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے چوہدری تاشفین صفدرمرالہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے کوارڈی نیٹرچوہدری مدثررضا مچھیانہ، پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما سابق ضلعی صدر چوہدری الیاس سرائے عالمگیر ،نومنتخب کونسلرزکنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں چوہدری غلام احمد، چوہدری نصیرچوہان اورپی ٹی آئی لاہور شکایت سیل کے ڈپٹی چیئرمین راجہ عابد یونس ودیگرتھے کنونشن میں محترمہ نورین اشفاق، ملک وقاص،اظہرجاوید ایڈوکیٹ، مرزا عثمان ،محسن جاوید بٹ، خان سلطان خان حسن پٹھان، وقارمنیرلنگڑیال ایڈووکیٹ، مہرامتیاز،علی اکبربٹ، چوہدری عمران وڑائچ راجیکی، چوہدری کاشف منورلکی، سید صفدرشاہ ہریہ والا،سید اسد بخاری آئی ایس ایف، جاوید لنگڑیال ایڈوکیٹ، یاسین ملک آئی ایس ایف، چوہدری شاہد مرالہ، مناظرکھمبی ایڈوکیٹ سمیت تحریک انصاف ضلع گجرات کے پارٹی رہنماﺅں اورورکرنے بھرپورشرکت کی شرکاءکے اعزازمیں الحاج افضل گوندل کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاگیا الحاج افضل گوندل نے ملک وقاص ،چوہدری عمران وڑائچ راجیکی، چوہدری وقاص ودیگرکے ہمراہ مہمانوں کااستقبال کیاانہیں پھولوں کے ہارپہنائے،پی ٹی آئی ورکروں نے آپس میں خوشگوارموڈ میں گپ شپ کی اورشانداراکٹھ منعقد کرنے پرالحاج افضل گوندل کوخراج تحسین پیش کیا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں