ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایات کے مطابق خدمت آپکی دہلیز پروگرام پر عملدرآمد جاری انتظامی افسران خود فیلڈ میں جاکر سبزی و فروٹ منڈیوں صفائی ونکاسی آب،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعہ 24 ستمبر 2021 12:10

ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایات کے مطابق خدمت آپکی دہلیز پروگرام پر عملدرآمد جاری انتظامی افسران خود فیلڈ میں جاکر سبزی و فروٹ منڈیوں صفائی ونکاسی آب،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایات کے مطابق خدمت آپکی دہلیز پروگرام پر عملدرآمد جاری انتظامی افسران خود فیلڈ میں جاکر سبزی و فروٹ منڈیوں، صفائی ونکاسی آب،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات فیصل عباس مانگٹ اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر احسن ممتاز نے علی الصبح اپنی اپنی تحصیلوں میں سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کیا، نیلامی کے عمل کی نگرانی اور سبزی و فروٹ کے سٹالز پر ریٹ کارڈ ز چیک کئے۔

اے سی گجرات و سرائے عالمگیر نے میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے جاری صفائی مہم، نکاسی آب،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کا بھی جائزہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی ہدایت کے مطابق سبزی و فروٹ منڈیوں کی نگرانی ریٹ لسٹوں کے بروقت اجراء اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد کے خلاف موثر کاروائی یقینی بنائی جارہی ہے،تحصیل بھر میں صفائی میڈیز کی تزئین و  آرائش کا کام نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کے احکامات کے مطابق لینڈ ریکارڈ سینٹر ز اور ہسپتالوں کی بھی مسلسل نگرانی اور دورے کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں