سابق چئیرمین یوسی صابووال نجم الحسن بھٹی سمیت 8 افراد کے خلاف پولیس سے ہاتھا پائی اور انتشار پھیلانے کے الزام میں تھانیدار کی مدعیت میں مقدمہ درج

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:54

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) سابق چئیرمین یوسی صابووال نجم الحسن بھٹی سمیت 8 افراد کے خلاف تھانیدار کی مدعیت میں مقدمہ درج، عبوری ضمانت کروالی، تفصیلات کے مطابق نواحی موضع کھیپڑانوالہ دربار فضل شاہ پر بغیر اجازت میلہ و عرس کی تقریبات ہورہی تھی، جس کو بند کروانے کے لئے پولیس نفری موقع پر پہنچی تو موقع پر نجم الحسن بھٹی سابق چئیرمین یونین کونسل صابوال اور جبار بٹ وغیرہ 8 افراد آگئے اور میلہ بند کروانے کی بات کرنے پر طیش میں آگئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے لوگوں کو مقامی انتظامیہ کے خلاف بھڑکاتے ہوئے انتشار پھیلانے لگے، جس پر تھانہ رحمانیہ نے اے ایس آئی شرجیل اسلم کی رپورٹ پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، اس سلسلہ میں نجم الحسن بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ عرس کی محفل میں ڈی ایس پی کھاریاں افتخار تارڑر معہ نفری کے آئے، جن سے معمولی تلخ کلامی ہوئی، جس پر پولیس نے میرے خلاف جھوٹا اور بوگس مقدمہ درج کردیا ہے، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بعدالت جناب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سے  عبوری ضمانت پر ہوں  اس سلسلہ میں جب ڈی ایس پی کھاریاں سرکل افتخار تارڑر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی جو نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں