شراب برآمدگی کیس میں گواہی کے لئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر تھانہ لاری اڈاہ کے محمد خالد ASI‘ ساجد حسین ASI‘ انصر محمود ASIاور عثمان اللہ محرر/ ہیڈ کانسٹیبل کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانتی جاری

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:55

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2021ء) 5 لیٹر شراب برآمدگی کیس میں گواہی کے لئے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سینئر سول جج کریمینل ڈویژنل عمران نذیر چوہدری نے تھانہ لاری اڈاہ کے محمد خالد ASI‘ ساجد حسین ASI‘ انصر محمود ASI‘ عثمان اللہ محرر/ ہیڈ کانسٹیبل کے وارنٹ گرفتاری بلا ضمانتی جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی‘ عدالت نے SHO تھانہ لاری اڈا اور محرر تھانہ لاری اڈا کو حکم جاری کیا ہے کہ گواہان مذکوران کو ہر صورت گرفتار کر کے مذکورہ تاریخ پر عدالت ہذا میں پیش کریں گواہان کی عدم گرفتاری کی صورت میں ایس ایچ او اور محرر وضاحت کیلئے عدالت میں اصالتاً پیش ہوں۔

(جاری ہے)

وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 30/20 بجرم  PHO 3/4,4/79 باعنوان کیس سرکار بنام محمد شبیر میں جاری ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں