رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عملدرآمد سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے، اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجاصوبائی وزیر ماحولیات پنجاب باؤ محمد رضوان

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ بدھ 13 اکتوبر 2021 11:31

رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عملدرآمد سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے، اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجاصوبائی وزیر ماحولیات پنجاب باؤ محمد رضوان
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر ماحولیات باؤ محمد رضوان نے کہا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عملدرآمد سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے، اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، انکی تعلیمات پر عمل ہی ذریعہ نجات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں محفل میلاد النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر، سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا محمد لطیف، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عباس مانگٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ذبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محفل میلاد میں ب ڑی تعداد میں جیل ملا زمین اور قیدیوں نے شرکت کی،شرکاء نے نبی کریم ﷺ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں صوبائی وزیر ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے نعت خواں حضرات میں  انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ماحولیات نے کہا کہ جشن عید میلا النبی ﷺو ہ ہی لوگ مناتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطاء فرماتا ہے،اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی محبت ہر مسلمان پر واجب کی ہے اور ان کی سیر ت کو مشعل راہ قرار دیا ہے، آپﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی صراط مستقیم ہے، ہم سب کو آپ ﷺ کی تعلیمات کو سمجھنا ہو گا۔

قبل ازیں ڈی سی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ماحولیات باؤ محمد رضوان نے ضلع بھر میں عشرہ شان رسالت کے سلسلہ میں جاری تقریبات کو زبر دست سراہا اور کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو آپ ﷺ کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ضلعی پولیس عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دیں، اس حوالے سے تیار کئے جانے والے جامع پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے، اسی طرح میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک کو فوری مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں