اٹلی پلٹ کے گھر ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات ڈاکو25 لاکھ کی نقدی 75 لاکھ مالیت کے زیورات، قمیتی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرفرار

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ بدھ 13 اکتوبر 2021 11:36

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) گجرات میں اٹلی پلٹ کے گھر ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی واردات تھانہ سول لائن کے علاقہ شادمان کالونی میں 7 مسلح ڈاکو اٹلی پلٹ چوہدری اظہر حسیں کے گھر داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پراہلخانہ کو یرغمال بناکر 25 لاکھ کی نقدی 75 لاکھ مالیت کے زیورات، قمیتی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے چوہدری اظہر حسین بیٹے کی شادی پر اٹلی سے گجرات آئے ہوئے تھے اور اہل خانہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے اہل خانہ کے مطابق ڈاکو رات کو دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود تمام افراد کو رسیوں سے باندھ کر 3 گھنٹے تک لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں