گجرات پریس کلب کی کابینہ 2021ء کیجانب سے ورکنگ جرنلسٹوں کیلئے اوپن ممبر شپ کے دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ ممبر شپ کے امیدواران کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ بدھ 13 اکتوبر 2021 16:47

گجرات پریس کلب کی کابینہ 2021ء کیجانب سے ورکنگ جرنلسٹوں کیلئے اوپن ممبر شپ کے دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ ممبر شپ کے امیدواران کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء)  پریس کلب کی کابینہ 2021ء کیجانب سے ورکنگ جرنلسٹوں کیلئے اوپن کی جانیوالی ممبر شپ کے دوسرے مرحلے میں صحافتی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے پہلی مرتبہ گجرات پریس کلب کی تاریخ میں قلمکار قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ ممبر شپ کے امیدواران کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا جسمیں 31امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ43 امیدواروں نے ایسوسی ایٹ ممبر شپ کیلئے درخواست درخواستیں جمع کروارکھی تھیں جن میں 31نے تحریری ٹیسٹ میں شرکت یقینی بنائی تحریری ٹیسٹ کی نگرانی صدر پریس کلب عبدالستامرزا، جنرل سیکرٹری عاصم رضا سید، ایگزیکٹو ممبر عرفان حفیظ کھوکھر، عاطف ایوب بٹ، سینئر صحافی ملک شفقت اعوان، سید نوید حسین شاہ نے کی تحریری ٹیسٹ میں پاس ہونے کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کر کے ایسوسی ایٹ ممبر شپ کے کوالیفائی کرنیوالے صحافیوں کی کابینہ سے منظوری کے بعد جنرل ہاؤس اجلاس میں انکا باضابطہ اعلان کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

گجرات پریس کلب کی ایسوسی ایٹ ممبر شپ کیلئے تحریری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ گجرات پریس کلب کی جانب سے صحافتی کمیونٹی کی معاشرے میں مزید عزت و قار کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے سلسلہ کا آغاز احسن اقدام ہے بلاشبہ اس عمل سے پڑھے لکھے صحافی نہ صرف آگے آئیں گے بلکہ صحافت کا لبادہ اوڑھ کر بلیک میلنگ کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی ہوگی انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گجرات پریس کلب کی حالیہ کابینہ نے ادارے ہذا کی تاریخ میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد کر کے ممبر شپ کے حصول کیلئے شفافیت کا نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے جس سے انشاء اللہ گجرات پریس کلب مزید مضبوط ہوگا اوراُمید کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس روایت کو نئی ٹیم جاری رکھے گی .

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں