جیکب آباد میں کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دلوانے کے لئے ڈائریکٹر سرگرم

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ بدھ 13 اکتوبر 2021 16:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) جیکب آباد کی کچی آبادی کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دلوانے کے لئے سندھ کچی آبادی اتھارٹی سرگرم ہو گئی ہے ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ کی جانب سے جیکب آباد کی اے ڈی سی کالونی،پھول باغ اور بروہی محلہ کے 12سے زائد قابضین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں کہ اپنے پلاٹ کی تصدیق کے لئے چالان وصول کرکے بینک میں جمع کراکر مالکانہ حقوق،لیز اور کھاتہ حاصل کریں بصورت دیگر کچی آبادی ایکٹ 1987کے تحت پلاٹ پر قبضہ ہٹانے کے لئے قانونی کاروائی کی جائے گی اور پبلک پراپرٹی ایکٹ 1975کے تحت پلاٹ نیلام کیا جائے گی جس کے بعد علاقہ مکینوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر کچی آبادی اتھارٹی فیصل میمن نے رابطے پر بتایا کہ کچے آبادی کے مکینوں کو مرحلے وار نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں پہلے 12افراد کو نوٹس دئے ہیں جس کے بعد دیگر کو بھی نوٹس دئے جائیں گے قابضین جلد مالکانہ حقوق حاصل کرکے کاروائی سے بچیں اگرکچی آبادی کا کوئی ملازم پلاٹ کی پیمائش،چالان اور دیگر مراحل میں رشوت طلب کرکے تنگ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے،سخت کاروائی کی جائے گی کسی کو رشوت نہ دیں صرف سرکاری فیس ادا کریں جس کا چالان بینک میں جمع ہوگا رشوت لینے والوں کے خلاف تحریری درخواست لاڑکانہ ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں