13 اکتوبر ریسکیو 1122 گجرات کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمر اکبر گھمن

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:38

13 اکتوبر ریسکیو 1122 گجرات کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعمر اکبر گھمن
 گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  عمر اکبر گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 گجرات کے زیر اہتمام ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر ریسکیو کمیونٹی اینڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے سکول و کالجز میں لیکچرز اور پریکٹیکل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کو بلیڈنگ کنٹرول کرنے اور زندگی بچانے کے بنیادی طریقے سکھائے گئےاس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر عمر اکبر گھمن نے کہا یہ دن 1978 سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہےاس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے ریسکیو 1122گجرات کے  زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی۔دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق قدرتی آفات میں زیادہ تراموات عوام میں آگاہی کے فقدان اور حکومتی اداروں کے فوری مدد رسانی نہ ہونے کے باعث ہوتی ہیں
پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتا ہے۔ اس کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے ریسکیو فیملی کا حصہ بنے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں