71 سالہ خاتون لکشمی نے اپنے 78 سالہ شوہر امرت لال پٹیل کی جان لے لی

ملزمہ کا شوہر اس پر بار بار ناجائز غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگاتا تھا جس کی وجہ سے خاتون زِچ ہو چکی تھی، رپورٹ

بدھ 31 مارچ 2021 19:39

71 سالہ خاتون لکشمی نے اپنے 78 سالہ شوہر امرت لال پٹیل کی جان لے لی
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2021ء) بھارتی صوبہ گجرات کے شہر سورت میں 71 سالہ خاتون لکشمی نے اپنے 78 سالہ شوہر امرت لال پٹیل کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ کا شوہر اس پر بار بار ناجائز غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگاتا تھا جس کی وجہ سے خاتون زِچ ہو چکی تھی۔بھارتی پولیس نے امرت لال پٹیل کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ لکشمی کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

مدعی نے پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوموار کو میری آنٹی مندر گئیں جہاں سے واپسی کے بعد میرے انکل مسلسل ان پر الزام لگاتے رہے کہ تم کسی شخص سے مل کر آئی ہو،وہ مبینہ طور پر سارا دن لکشمی کے ساتھ بدزبانی بھی کرتے رہے یہاں تک ان پر شیشے کی بوتل سے حملہ بھی کیا تاہم لکشمی نے خود کو بچا لیا۔کملیشن نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا کیونکہ اس کے انکل اکثر اپنی اہلیہ پر بدچلنی کا الزام لگاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سوموار کو میرے انکل اور آنٹی میں اسی بات پر جھگڑا ہوا جو کہ اتنا بڑھ گیا کہ آنٹی کے ہاتھوں انکل کے پیٹ اور سر پر چوٹیں آئیں جو کہ جان لیوا ثابت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں