بھارت،کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل

منگل 20 اپریل 2021 23:58

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی، ریاست گجرات کی ایک مسجد کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کردیا گیا۔گجرات کے ودودرا شہر میں ایک مسجد کو کووڈ 19 کیئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہانگیر پورہ مسجد کے ٹرسٹی کے مطابق مسجد میں 50 بیڈز رکھے گئے ہیں جبکہ مزید 50 بیڈز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اس لیے ملک بھر میں مذہبی مقامات سمیت خالی جگہوں کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا جانے لگا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں