تیس سال کا بدترین سمندری طوفان تائورتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، 21افرادہلاک

کیرالہ میں پندرہ سو مکان تباہ ہو گئے ،طوفانی ہوائوں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے،لاکھوں افراد کی نقل مکانی

منگل 18 مئی 2021 15:35

تیس سال کا بدترین سمندری طوفان تائورتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، 21افرادہلاک
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) تیس سال کا بدترین سمندری طوفان تائورتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں21افرادہلاک ہوگئے۔طوفان کی سبب سمندر میں 10فٹ کی اونچی لہریں بلند ہو ئیں طوفانی ہوائوں کی رفتار ایک سو پچاسی کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا پہنچی تاہم طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گجرات، راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، گجرات کی ساحلی پٹی سے دو لاکھ افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے۔کیرالہ میں پندرہ سو مکان تباہ ہو گئے ،طوفانی ہوائوں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔متاثرہ علاقوں میں فیلڈ ہسپتالوں سے 600 کورونامریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ بھارتی بحریہ کے دوجہازوں کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ،ممبئی کے قریب کھلے سمندرمیں273لاپتہ افراد میں سے 148 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں