تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گائوں علی چک کے رہائشی 65سالہ شخص کا اندھا قتل ٹریس، سگابیٹا قاتل نکلا

منگل 10 نومبر 2020 17:10

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گائوں علی چک کے رہائشی 65سالہ شخص کا اندھا قتل ٹریس کرلیاگیا، سگابیٹا قاتل نکلا تفصیلات کے مطابق مورخہ 24.10.20کو تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گائوں علی چک میں عبدالرزاق نامی 65سالہ شخص کو گھر میں سوتے ہوتے نامعلوم ملزمان نے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع دی پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل عظمت حیات،ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰSI عدنان شہزاد اپنی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کئے جبکہ ڈیڈ باڈی کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کے (سالی) محمد اسلم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس نے مشکوک افراد کی انٹیروگیشن بھی کی اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے انتہائی کم عرصہ میں شاطر قاتل کو واردات کی14دن کے اندر گرفتار کرلیا۔ قاتل اور کوئی نہیں بلکہ مقتول کا سگا بیٹا نکلا ملزم خرم شہزاد نے دوران انٹیروگیشن المناک انکشافات کئے جس کے مطابق ملزم نشے اور بری صحبت کا عادی تھا جس پر اسکا والد بار بار منع کرتا تھا روز روز کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکراس نے اپنے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا وقوعہ کی رات وہ اپنے گھر میں داخل ہوا اور اپنے باپ کو سوتے میں سر میں فائر مار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

جبکہ اگلی صبح گھر آکر باپ کی آخری رسومات میں شرکت بھی کی تاکہ اس پر کسی کو شک نا گزرے۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کا کہنا تھا کہ ملزم کتنا کی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہ بچ سکتا ہے۔ مختصر عرصہ میں اندھے قتل کو ٹریس کرنے والی ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں