عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں آکسیجن بیڈز ہیں، ڈاکٹر عابد

پیر 15 مارچ 2021 14:32

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2021ء) گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن بیڈز کی کوئی کمی نہیں، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے مطابق کورونا مریضوں کے لیے مختص ایک سو گیارہ آکسیجن بیڈز میں سے 50 اب بھی خالی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عابد غوری کے مطابق ضرورت پڑنے پر ان بیڈز میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، ہسپتال میں نہ پہلے اور نہ اب بستروں کی کوئی کمی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گجرات نے بھی ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری کے دعوے کی توثیق کردی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں