گجرات ‘نوجوان کو اغواء کے بعد برہنہ کر کے پرتشدد ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی2نامزد مرکزی ملزمان گرفتار

جمعرات 15 اپریل 2021 15:39

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں نوجوان کو اغواء کے بعد برہنہ کر کے پرتشدد ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والی2نامزد مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جسو سرائے کے رہائشی شخص نے تھانہ ٹانڈہ میں درخواست دی کہ اسکا 19سالہ بیٹا جو کہ اپنے ڈیرہ پر بیٹھا ہوا تھا جسے ملزمان بابر شہزاد 2۔

بلال شہزاد 3۔خاور شہزاد پسران رحمت خان 4۔ ظہیر عباس ولد محمد فاضل زبردستی اغواء کر کے لے گئے اور اپنے ڈیرہ پر لے جاکر برہنہ کر کے تشدد کر تے رہے اور ویڈیو بھی بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی۔ متاثرہ نوجوان کے والد کی درخواست پر تھانہ ٹانڈہ پولیس نے فوری طورپر مقدمہ کا اندراج کیا اور وقوعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ SIعدنان احمدکو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد وقوعہ میں ملوث 2نامزد ملزمان کوٹریس کر کے مقدمہ کے اندراج کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا۔گرفتارہونے والے ملزمان میں 1۔بابر شہزاد 2۔ ظہیر احمد شامل ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں