گجرات،مسیحی برادری کامشترکہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان

بدھ 11 جولائی 2018 00:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) گجرات کی مسیحی برادری نے مشترکہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز سینٹ اینڈ ریوز سکول گجرات میں مسیح برادری کا نمائندہ اکٹھ منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی امیدوار برائے قومی اسمبلی اسلم گل مسیحی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے احسان مسیح سندھو کی قیادت میں چوہدری پرویز الٰہی‘ چوہدری حسین الٰہی‘ چوہدری سلیم سرور جوڑا اور پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ چوہدری برادران نے مسیحی برادری کیلئے بھر پور انداز میں کام کیا ہے اس لئے مسیحی برادران چوہدری برادران کی کامیابی کیلئے کام کرتی رہے گی۔

احسان مسیح سندھو ‘ بابابوٹا مسیح پرویز مسیح ،الیاسر وکٹر گل ‘ الماس شفیق سہوترا،نعیم بشیر سہوترا دیگر نے بھی خطاب کیا

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں