پیپلز پارٹی نے مستونگ اور پشاور میں انتخابی جلسوں میںدھماکوں کے بعد سکیورٹی کی ناقص صورتحال کے با عث جلسے ملتوی کر د یئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:48

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مستونگ اور پشاور میں انتخابی جلسوں میںدھماکوں کے بعد سکیورٹی کی ناقص صورتحال کے با عث جلسے ملتوی کر دئے ۔بلاول بھٹو زرداری کا 16جولائی کا لالہ موسیٰ جلسہ منسوخ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے یکے بعد دیگر پشاور اور مستونگ انتخابی جلسوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع اورسکیورٹی کی ناقص صورتحال پر بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب بھر میں ہونے والے جلسے بھی ملتوی کر دئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے لالہ موسیٰ 16جولائی کو ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ہے

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں