گجرات، شفاف انتخابات انعقاد کیلئے ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، توصیف دلشاد کٹھانہ

کیمروں کی ورکنگ یقینی بنانے کیلئے لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بیک اپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج کے جوان اور پولیس کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی دینگے، ڈپٹی کمشنر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 17 جولائی 2018 22:24

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ضلع بھر کے 326پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ یقینی بنانے کیلئے لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بیک اپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے پولنگ اسٹیشنوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائے جائیں گے ہر حساس پولنگ اسٹیشن پر چار سے چھ سکیورٹی کیمرے ہونگے جبکہ پانچ فیصد سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ حکومت پنجاب براہ راست کریگی۔ انہوںنے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے عملہ کی تعیناتی کی جاچکی ہے ،کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے ریزوسٹاف بھی موجود ہے، پریذایڈنگ افسران 24جولائی کو ریٹرننگ آفسران سے پولنگ کا سامان حاصل کرینگے جنہیں پولیس اور فوج کی سکیورٹی میں ٹرانسپورٹ تک اور وہاں سے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا اور شام کو نتائج کے اعلان کے بعد سکیورٹی میں ہی یہ سامان متعلقہ ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج کے جوان اور پولیس کے جوان سکیورٹی ڈیوٹی دینگے

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں