گجرات، چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کو کار ریلی کی اجازت نہ ملی جلسہ کیلئے اجازت دیدی گئی

منگل 17 جولائی 2018 22:24

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کو گجرات میں کار ریلی کی اجازت کیلئے درخواست مسترد کر دی گئی ہے جبکہ آج بروز بدھ جلسہ کیلئے پیپلز پارٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اجازت دیدی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے بتایا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی سیاستی جماعت کارریلی کا انعقاد نہیں کر سکتی ، ریلی کی صورت میں بلاول بھٹو زردار ی کو سکیورٹی خدشات بھی لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی منظور شدہ مقام پر جلسہ کا انعقاد کر سکتی ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں