ریسکیو 1122کے زیر اہتمام "فرسٹ ایڈ ڈی"منایا گیا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 23:34

گجرات۔8ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) ریسکیو 1122کے زیر اہتمام "فرسٹ ایڈ ڈی"منایا گیا ، شہریوں کو فرسٹ ایڈکی اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نعیم اختر نے کی ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ایمرجنسی نعیم اختر نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت نہایت اہم ہے اور اس سے قیمتی جانوں کو بچایاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 1122نے ضلع بھر میں یونیورسٹیوں، کالجز اور سکولوں میں اساتذہ و طلبہ کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی ہے، ضلع بھر کی 90یونین کونسلوں میں رضا کاروں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دیکر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انکے ممبران کسی بھی حادثہ بشمول ایکسڈنٹ، بلڈنگ گرنے،آتشزدگی، میڈیکل ایمرجنسی میں ریسکیو 1122ٹیموں سے قبل موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت، مختلف صنعتی مراکز میں بھی فائرفائنٹنگ کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انہوںنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کیلئے ریسکیو 1122کی تربیتی ورکشاپس میں حصہ لیں اور خدمت انسانیت میں اپنا حصہ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں