گجرات،گلی کے تنازعہ پر ایک شخص جاں بحق

اتوار 23 ستمبر 2018 20:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) لالہ موسیٰ سپیڈ بریکر اور گلی اونچی کرنے کا تنا زع ،رکشہ ڈرایئور زندگی کی بازی ہار گیا اور اس پہلے ایک خاتون کا حمل بھی ضایع ہو گیا بلدیا کی بے حسی اور خا موشی تماشا بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلی تھانیدار والی میں ایک شخص نے اپنے بیٹے کی شادی کے لئے تقریباڈیڈھ سے دو فٹ اپنے گھر کے پاس سے گلی اونچی کر دی جس سے گلی میں تنا زع پیدا ہو گیا نہ وہاں ایمبولیس گزر سکتی نہ رکشہ اور نہ موٹر سائیکل ۔

گلی میں پچھلا پانی پیچھے رک کر رہ گیا اور آگلا پانی آگے رک گیا جس سے گلی دلدل بن گئی ۔جس سے محلے والوں کا رہنا دشوار ہو گیا مگر بلدیا کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔گزشتہ روز خرم جو کہ رکشہ پر اپنے گھر آ رہا تھاسپیڈ بریکر اور گلی اونچی ہونے سے اس کا رکشہ الٹاجس سے وہ تہش میں آ کر ان لوگوں سے الجھ پڑا جنہوں نے سپیڈ بریکر اور گلی اونچی کروائی تھی اس کو کوئی اندرونی چوٹ لگی جب وہ گھر جا کر لیٹا تو وہ ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک خاتون رکشے میں جا رہی تھی اور اس کا حمل ضایع ہو گیا تھا۔اہل محلہ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یا تو پوری گلی بنائی جائے یہ پھر جن لوگوں نے گلی اپنے گھر کے آگے سے اونچی کی ہے وہاں سے توڑ کر گلی کا لیول برابر کیا جائے

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں