وردیوں کی خریداری کی مد میں 70 کروڑ کی خرد برد کے الزم میں ملوث سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کراچی سے لاہور منتقل

پیر 3 دسمبر 2018 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) گجرات پولیس کے بجٹ میں وردیوں کی خریداری کی مد میں 70 کروڑ کی خرد برد کے الزم میں ملوث سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کو کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رائے اعجاز کو نیب نے کراچی سے گرفتار کیا تھا اور اس کا سات روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور اس سکینڈل کے دوسرے ملزم رائے ضمیر جو رائے اعجاز کے مبینہ طور پر والد بتائے جاتے ہیں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ۔ نیب رائے ضمیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھی گجرات پولیس میں تعینات رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں