گجرات ،لاکھوں روپے کے نوٹ دیمک اور گل سڑ جانے کی وجہ سے لواحقین کے کام نہ آ سکے

اتوار 6 جنوری 2019 20:10

گجرات ،لاکھوں روپے کے نوٹ دیمک  اور گل سڑ جانے کی وجہ سے لواحقین کے کام نہ آ سکے
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2019ء) لاکھوں روپے کے نوٹ دیمک لگ جانے اور گل سڑ جانے کی وجہ سے لواحقین کے کام نہ آ سکے ، تفصیلات کے مطابق گجرات تھانہ سول لائن کے علاقہ اسلام نگر متصل چاہ بڈھے والا و گلشن کالونی ، اللہ رکھا نامی ایک شخص زندگی کی ساری آمدن جمع کرکے اپنے شاپر میں ڈال کر گھر میں زمین میں دباتا رہا ، لیکن اچانک بیمار ہو جانے اور اس کی آواز بند ہو جانے کی وجہ سے گھر والوں کو وہ یہ راز نہ بتا سکا اور دنیا سے چل بسا ، اب جبکہ اس کے بچے اور پوتے زمین کو کھود رہے تھے کہ اچانک اس میں سے پیسوں کے بڑے شاپر نکل آئے ، بچے دیکھ کر حیران ہو گے اپنے والدین کے پاس لے کر آئے تو انہیں پتہ چلا یہ تو پاکستانی نوٹ ہیں جو اب گل سڑ گئے اور دیمک لگنے کی وجہ سے ضائع ہو گئے اب سوائے پچھتاوے کے کیا ہو سکتا تھا۔

۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں