گجرات میں پولیس نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کی لیڈی سرغنہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 14 مارچ 2019 17:49

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) گجرات میں پولیس نے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کی لیڈی سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔حکومت پنجاب نے نعیمہ بی بی کی گرفتاری پر 4 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ڈی پی او گجرات علی محسن کے مطابق خطرناک گینگ گھروں میں درجنوں وارداتیں کر چکاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سرغنہ نعیمہ بی بی اور دیگر کارندے گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوتے اور پھر اس کا صفایا کر دیتے تھے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گینگ 8 افراد پر مشتمل ہے، جن میں سے 4 کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔حکومت پنجاب نے نعیمہ بی بی کے سر کی قیمت 4 لاکھ روپے مقرر کی تھی، اشتہاری ملزمہ کو تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں