گجرات،بیٹی کی شادی پر اسپین سے آنے والا باپ قتل

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی

منگل 19 مارچ 2019 18:07

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) گجرات میں بیٹی کی رخصتی کے بعد گھر آنے والے باپ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے علاقہ گمٹی میں افتخار نامی شخص کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتول افتخار چند دن قبل اسپین سے بیٹی کی شادی کیلئے پاکستان آیا تھا، جہاں بیٹی کی رخصتی کے بعد گھر آتے ہوئے اسے فائیرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں