گجرات : گورنمنٹ زمیندارہ کالج بھمبر روڑ کے طلبائ وطالبات کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 مارچ 2019 23:21

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) گورنمنٹ زمیندارہ کالج بھمبر روڑ کے طلبائ وطالبات کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینکڑوں طلباوطالبات نے گورنمنٹ زمیندارہ کالج کی موجودہ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ کرپشن کے کیسوں میں ملوث افراد کو عہدوں پر تعینات کرنے کی بجائے جیلوں میں ڈالو، مظاہرین نے پرنسپل حضر حیات کو بحال کر کے واپس کالج تعینات کرنے اور موجودہ انتظامیہ کے کرپٹ افسران کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریوں میں مداخلت پر آڑھے ہاتھوں لیا طلباو طالبات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومتی مداخلت پر پرنسپل حضر حیات کو ہٹایا گیا ہے کیونکہ حضر حیات نے کالج میں جاری کرپشن کی نشاندہی کی تھی جس میں کالج کے بااثر پروفیسرز اور لیکچرار حضرات ملوث پائے گئیجن کے خلاف محکمانہ انکوائری، اینٹی کرپشن انکوائری اور نیب تحقیقات کر رہے ہیں زمیندارہ کالج قدیم ترین ادارہ ہے جو کہ 622 کنال پر مشتمل ہے نو ایکڑ پر منی اسپورٹس اسٹیڈیم ہے جہاں پر چند کلبز برجمان ہیں جو کہ آڈٹ سے مستشنی ہیں جبکہ ہاکی گراونڈ کی بھی کچھ ایسی ہی صوتحال ہے نو ایکٹر زرعی اراضی اور نرسری کے معاملات بھی غائب ہیں سرکاری ادارہ میں آٹھ ہزار سے زائد طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں اور دو سو کے قریب سٹاف ہے سرکاری ہاسٹل ، فوٹواسٹیٹ مشین، سرکاری دوکانیں اور سرکار کے تمام معاملات بادشاہی نظام حکومت کے تحت چلائے جا رہے ہیں طلباوطالبات نے مزید الزام عائد کیا کہ پرائیوٹ ٹیوشن اور پرائیوٹ ہاسٹل کیلیے مجبور کیا جاتا ہے سرکاری تعلیمی ادارے کا معیار گر چکا ہینیا پاکستان کی حکومت کو چاہیے کہ وہ پرنسپل کو بحال کرئے اور ادارہ میں کء دہائیوں سے جاری کرپشن کے لیے نیب اور اینٹی کرپشن کو احکامات صادر کرئے اور حکومت سیاسی مداخلت ختم کرے تا کہ کرپشن فری کا نعرہ درست ثابت ہو سکے، طلباوطالبات نیزمیندارہ کالج سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور کچہری چوک میں کء گھنٹے تک حکومتی مداخلت پر نعرے بازی کی،

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں