ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی ،حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنیوالے 4 منی چینجرز کے گھروں سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعرات 11 اپریل 2019 18:21

ملتان /گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) ملتان اور گجرات میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 4 منی چینجرز کے گھروں پر چھاپا مارکر ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے گرفتار ملزمان میں وسیم اور حاجی شکیل کنڈے والا شامل ہیں، دونوں ملزمان گھر میں ہنڈی اور منی لانڈرنگ کا کاروبار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گجرات سے گرفتار ملزمان طیب بٹ اور جاوید مقامی کرنسی ایکسچینج کے فرنچائزڈ ڈیلر ہیں، ملزمان امریکی ڈالر کا غیر قانونی کاروبار کررہے تھے۔ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق کینٹ کے علاقے مال پلازہ میں قائم دو منی چینجرز کے گھروں پر چھاپا مارا گیا، دونوں منی چینجرز کے گھروں سے مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی منی لانڈرنگ اور فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں