کھاریاں ،جنڈانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے تین نوجوان قتل

ہفتہ 13 اپریل 2019 00:05

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) کھاریاں کے نواحی علاقے جنڈانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے تین نوجوان قتل ہوگئے ،لرزہ خیز واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قاسم عرف کاچھو گجر ، عثمان افضل گجر سکنائے جنڈانوالہ اور عرفان گجر سکنہ مرالہ جو تینوں نوجوان دوست ہیں کا اپنے مخالف گروپ سے جھگڑا ہوا گزشتہ شام وہ اپنے مخالف گروپ کے گھر کے سامنے گئے تو مرالہ روڈ جنڈانوالہ پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر تینوں دوست دم توڑ گئے ریسکیو 1122کھاریاں نے ڈیڈ باڈیز ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیں ، پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے تفتیش شروع کر دی ہے اس افسوس ناک واقعہ سے علاقہ بھر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں