گجرات پولیس نے دس لاکھ ڈالرز تاوان کیلئے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرالیا ،اغواکارگرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:56

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) گجرات پولیس نے دس لاکھ ڈالرز تاوان کیلئے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرکے اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر علی محسن کے مطابق دبئی سے لوٹنے والے کھاریان کے رہائشی محمد سلیمان کو اغواء کاروں نی12 اپریل کوگن پوائنٹ پراغواء کیا تھا،سلیمان کو 10لاکھ ڈالرز تاوان کے لیے اٴْس وقت اغواء کیا گیاجب وہ بینک سے رقم نکال کر گھر جارہا تھا۔ملزمان سلیمان کواغواء کر کے اسلام آباد لے گئے تھے۔گذشتہ روزپولیس نے اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا اور اغواء کاروںکو گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،تاوان کیلئے دی گئی 10 لاکھ روپے کی رقم اور کاربھی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں