q بھارت، مسلح شخص کا گھر میں داخل ہونے کا انوکھا مطالبہ

میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرو ورنہ میں بیمار ہوجائوں گا ،سخت مزاحمت کے بعد وہ شخص گھر سے چلا گیا ، متاثرہ خاتون نے تھانے میں رپورٹ درج کروادی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

x گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون سے مطالبہ کیا کہ اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جوہاپورہ میں پیش آیا جس کی رپورٹ متاثرہ خاتون نے تھانے میں درج کروائی۔خاتون نے بتایا کہ جو شخص اس کے گھر میں داخل ہوا تھا اس کی عمر تقریبا 40 سال کے قریب تھی، جس کے ہاتھ میں بندوق موجود تھی اور اس نے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ جس وقت یہ شخص اس کے گھر میں داخل ہوا اس وقت اس کا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا اور وہ گھر میں تنہا تھی اور گھر کے کاموں میں مصروف تھیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران خاتون سے کہا کہ میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرو، ورنہ میں بیمار ہوجاں گا۔

ملزم نے خاتون کو بتایا کہ انہیں ان کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جنسی تعلق قائم کرے ورنہ وہ بیمار ہوجائے گا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مجھ سے کہا کہ وہ میری جیسی خوبصورت لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے جس کے جواب میں نے اسے بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں اور اس وقت حاملہ بھی ہوں، مجھے چھوڑ دو۔ Uملزم نے خاتون سے درخواست کی کہ وہ اس کی دوست جیسی ہے اور اس کے مطالبے کو پورا کرے جبکہ اس جیسی ہی خاتو سے شادی کروانے میں اس کی مدد کرے۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کا موبائل نمبر لینے اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی منت سماجت کی، تاہم سخت مزاحمت کے بعد وہ شخص گھر سے واپس چلا گیا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں