گجرات میں ایڈز کا مرض پھیلنے کیخلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 29 مئی 2019 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) گجرات میں ایڈز کا مرض پھیلنے کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔تحریک التواء پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ گجرات میں بھی ایڈز کا مرض پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔سکیننگ کے بعد 2ہزار سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر زاہد تنویر کے مطابق موذی مرض میں نہ صرف بڑے بلکہ بچوں کی بھی بڑی تعداد اس میں شامل ہے۔اس مرض سے متعلقہ اب تک 23 ہزار ایچ آئی وی ٹیسٹ کئے گئے ان میں سی1681افراد کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے۔ان میں 558بچے شامل ہیں، جن میں 55فیصد بچے ایسے ہیں جن کی عمریں ایک سے 5سال کے درمیان ہیں۔جبکہ 18فیصد بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم ہیں۔خواتین میں اس وائرس کی شرح 60 فیصد رپورٹ ہوئی ہے جو کہ ایک الارمنگ صورت حال ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں