گجرات میں شاپنگ سینٹر میں آتش زدگی سے ایک بچی جاں بحق جبکہ درجنوں دکانیں اور فلیٹس جل گئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:52

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) گجرات میں شاپنگ سینٹر میں آتش زدگی سے ایک بچی جاں بحق جبکہ درجنوں دکانیں اور فلیٹس جل گئے۔بھمبر روڈ پر علینا شاپنگ مال میں خوفناک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکانوں اور ان کے اوپر بنے فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک فلیٹ میں محصور 15 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی،صدمے کے باعث بچی کی والدہ کو غشی کے دورے پڑنے لگے اور وہ بے ہوش ہوگئی۔

(جاری ہے)

آگ سے 30 دکانیں، 60 فلیٹس اور 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں جس کے نتیجے میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ریسکیو کی 14 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر 5 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔آگ نے 8 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اب تک عمارت میں پھنسی 100 خواتین بچوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید محصور افراد کو نکالنے کیلئے کام جاری ہے۔گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے ریسیکو کی گاڑیاں اور 100 سے زائد اہلکار کو طلب کیا گیا جو امدادی کارروائی میں مصروف رہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں