گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی کاروائی

زیر تعمیر عمارتوں میں چوری کرنے والوں کو پولیس نے پٹھانی گینگ کو گرفتار کر لیا

منگل 21 اپریل 2020 23:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2020ء) گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس کی کاروائی زیر تعمیر عمارتوں میں چوری کرنے والوں کو پولیس نے پٹھانی گینگ کو گرفتار کر لیا اورلا کھوں کا سامان برآمد کر لیا ۔یہ گینگ کچرا اٹھانے کے بہانے شہر میں گھومتا رہتا تھا جس میں 3عورتیں اور4مرد شامل تھے۔

(جاری ہے)

یہ مختلف قسم کا سامان اٹھا کر فرار ہو جایا کرتے تھے۔ڈی۔پی۔او توصیف حیدر نے گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس۔ایچ۔او تھانہ ڈنگہ فیاض احمد کو خصوصی ٹاسک دیا ۔جس پر ایس۔ایچ۔او ڈنگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث پٹھانی گینگ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گینگ کے قبضہ سے پنکھے ، بیٹری ،استری اور الکٹرانکس کی مختلف اشیاء برآمد کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں