د*وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے گجرات کے ممبران نے حلف اٹھا لیا

بدھ 6 مئی 2020 20:11

ن*گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2020ء) )وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے گجرات کے ممبران نے حلف اٹھا لیا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے رضا کاروں سے حلف لیا، ڈی پی او سید توصیف حیدر، اے سی گجرات محمد جمیل، ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان و دیگر افسران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرانے والے ضلع گجرات کے 11ہزا ر سے زائد ممبران میں وکلائ ، انجینئرز، میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد، طلبہ، خواتین اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تقریب حلف بردار ی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا عالمی وبا ہے جس سے نمٹنے کیلئے بحثیت قوم انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، ہر فرد کو اس مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ناگزیر ہے، ہر فرد کو ذہن نشین کرانا ہوگا کہ روز مرہ امور کے دوران سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلا جائے، صابن سے ہاتھ دھوئیں اور ماسک لگانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کیا، حکومت پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جس پر عمل درآمد کیلئے انتظامی افسران، پولیس دن رات محنت کر رہے ہیں تاہم محدود وسائل کیوجہ سے مشکلات کا بھی سامنا ہے جبکہ لاک ڈاؤن کیوجہ سے پاکستانی معاشرے میں غربت، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں رضا کارانہ خدمات کا تصور موجود ہے، وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑ ی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹایئگر فورس کے ممبران سے انکے علاقوں میں مستحق افراد کی نشاندہی، ہسپتالوں میں خدمات، لاک ڈاؤن پر عمل درآمد میں معاونت، پرائس کنٹرول، مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد، پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ یقینی بنانے، سپلائی چین مینجمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں ان کی تعلیم اور انکی ترجیحات کے مطابق استفادہ کیا جائے گا۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے خطاب کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کے ممبران کو مبارکبا د دی اور کہا کہ ٹائیگر فورس کا قیام وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کا مستحسن اقدام ہے جس کا مقصد معاشرے کو موجودہ مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے ارکان جذبہ خدمت سے سرشار ہو کر مشکل کی اس گھڑی میں ملک و ملت کی خدمت کریں گے اور معاشرے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

06-05-20/--307 #h# ًسیالکوٹ کی ایک ہزار 73کمپنیوں کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے گئی ہے، عثمان ڈار فیکٹریوں سے بیروزگارہونے والے تین لاکھ مزدوروں کو بھی بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے، معاون خصوصی برائے نوجواناں کا سرجیکل ایسوسی ایشن میں خطاب #h# +سیالکوٹ( آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی ایک ہزار 73کمپنیوں کو حکومت کے بتائے گئے ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے گئی ہے۔

فیکٹریوں سے بیروزگارہونے والے تین لاکھ مزدوروں کو بھی بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن اشفاق مہے، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک محمد اشرف اعوان، چیئرمین سیال ایئر فضل جیلانی بھی موجود تھے،عثمان ڈار نے کہا کہ فیکٹری مالکان اور مزدورایس او پیز کا خیال اورسماجی فاصلہ رکھتے ہوئے مل کر کام کریں ۔

لیکن اگرکسی نے بتائی گئی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا تو ایسی فیکٹریوں کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کوآرڈی نیشن کے زریعے ہیں معاملات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیالکوٹ کورونا فنڈ سے پانچ ہزار روپے سیالکوٹ کے پچاس ہزار خاندانوں میں شفاف انداز سے تقسیم کئے جائیں۔ سیالکوٹ کے غریب لوگوں کا ڈیٹا بھی بنایا جائے گا تاکہ ان لوگوں کی مدد کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل ایسوسی ایشن ایک ٹیم تیار کرے جو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ بیٹھ کر تمام دیگر معاملات طے کریں تاکہ سرجیکل انڈسٹری کے پہیہ کو چلایا جا سکے۔ صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے کہا کہ ونڈرز اور میکرز کی لسٹ تیار کی جائے تاکہ انسپکشن کے بعد انہیں بھی احتیاطی تدابیر تحت کام کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کو کورونا وائرس نے متاثر کیا ہے اور اب اس وائرس سے دنیا بھر کا کلچر تبدیل ہو جائے گا۔

قبل ازیں خطبہ استابالیہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن اشفاق مہے نے کہا کہ آلات جراحی کی صنعت ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والے شعبہ ہے ۔ اس وقت پوری دنیا میں آلات جراحی کی بہت مانگ ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ جس طرح سرجیکل کی فیکٹریوں کو ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی ہے اسی طرح اس صنعت سے وابستہ ونڈرز، میکر اور سپلائی چین کو بھی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

بعد ازاں گروپ لیڈر جہانگیر بابر باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اس صنعت سے وابستہ ونڈر، میکر اور سپلائی چین کے بغیر سرجیکل کی فیکٹریوں کا چلنا بہت مشکل ہے کیونکہ بیس پچیس مراحل سے گزر کر ہی ایک آرٹیکل تیار ہوتاہے۔ انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن کی طرف سے سیالکوٹ کورونا فنڈ کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران نے بھی دس لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا،

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں