دوسری شادی سے منع کرنے پر شادی شدہ خاتون کو تشدد کر کے مار دیاگیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 19:55

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) دوسری شادی سے منع کرنے پر شادی شدہ خاتون کو تشدد کر کے مار دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ موضع چیچیاں میں گھریلو نا چاقی اور دوسری شادی سے منع کرنے پر شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر مار دیادیاگیا ۔پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی محمد خاں ولد نیاز علی سکنہ رکڈنڈ نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی نبیلہ کوثر کی شادی عرصہ چودہ سال قبل منان اصغر ولد محمد اصغر سکنہ چیچیاں سے کی جس کے ہاں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں ۔

منان اصغر دوسری شادی کرنا چاہتاتھاجس پر گھریلو نا چاقی پر میری بیٹی پر تشدد کرتا رہتا تھا گزشتہ روز مجھے فون پر اطلاع ملی کہ آپ کی بیٹی نبیلہ کوثر کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے فوت ہو سکتی ہے ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ چیچیاں پہنچے تو میری بیٹی نبیلہ چار پائی پر پڑی ہوئی تھی اور اس کے منہ سے جھاگ اور خون نکل رہا تھا چہرے پر تشدد کے نشانات واضح نظر آ رہے تھے ہمیں شک ہے کہ ملزمان حنان اصغر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اسے زہر اور سانس بند کر کے قتل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں پو سٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں