فیاض چوہان کا بغیر اطلاع ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ، کھانے کا معیار بھی چیک کیا

دورے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لینا تھا، صوبائی وزیر کی گفتگو

اتوار 22 نومبر 2020 14:40

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بغیر اطلاع ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جیل میں قائم ہسپتال، کچن اور سینٹرل کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے جیل حکام کو قیدی خواتین کے ساتھ رہائش پذیر بچوں کو بہتر خوراک دینے کی تاکید بھی کی۔ فیاض الحسن چوہان نے قیدیوں کے لیے بنائے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دورے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں