ملزمہ کی تصویر بنوانے کیلئے مرد اہلکار کو لیڈی پولیس کا یونیفارم پہنا دیا گیا

بدھ 20 جولائی 2022 23:55

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2022ء) گجرات کے تھانے میں ملزمہ کی موجودگی کے وقت لیڈی پولیس اہلکار نہ ہونے کا انوکھا حل نکالا گیا، ملزمہ کی تصویر بنوانے کے لیے مرد اہلکار کو لیڈی پولیس کا یونیفارم پہنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرد اہلکار کی لیڈی اہلکار کے یونیفارم میں تصویر وائرل ہونے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلحہ، منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر کو 24 گھنٹوں میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں