شاہین چوک فلائی اوور گجرات شہر کی تعمیر و ترقی میں خوبصورت اضافہ ہے، جی ٹی روڈ سے سفر کرنے والے شہر کے لوگوں سمیت روزانہ ہزاروں افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی، عوامی نمائندے اور انتظامیہ عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات ہنگامی بنیادوںپر مکمل کروا رہی ہے

ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی زیر تعمیر فلائی اوور کے دورہ کے موقع پر بات چیت

بدھ 8 فروری 2017 23:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے زیر تعمیر فلائی اوور شاہین چوک گجرات کے دورہ کے موقع پر کہا کہ شاہین چوک فلائی اوور گجرات شہر کی تعمیر و ترقی میں خوبصورت اضافہ ہے جی ٹی روڈ سے سفر کرنے والے گجرات شہر کے لوگوں سمیت روزانہ ہزاروں افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی ضلع گجرات کے عوامی نمائندے اور انتظامیہ عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات کو ہنگامی بنیادوں ہر مکمل کروا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو کیا اس موقع ڈپٹی کمشنر گجرات عرفان علی کاٹھیا، چوہدری مبشر حسین اور حاجی اورنگزیب بٹ چئیرمین بیوٹیفکیشن گجرات سمیت محکمہ شاہرات گجرات کے افسران بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات کی بدولت صوبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت میں صوبہ بھر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ضلع گجرات سمیت ان تمام پسماندہ علاقوں بلا امتیاز ترقیاتی کام کئے ہیں جو ماضی میں سیاسی مفادات کی خاطر عدم توجہی کا شکار رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے اقدامات نے گجرات سمیت پورے پاکستان کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں