محکمہ صحت کی تمام قابل استعمال ایمبولینس بمعہ سہولیات پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 کے حوالے کر دیئے گئے

جمعرات 9 فروری 2017 13:22

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) محکمہ صحت کی تمام قابل استعمال ایمبولینس بمعہ سہولیات پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کے حوالے کر دیئے گئے،ہسپتال سے مریضوں کی ریفرل کاعمل بھی ریسکیو1122کنٹرول کرے گی،ڈرائیوروں کی تنخواہ ،بجٹ ودیگرسازوسامان بھی ریسکیو1122کوشفٹ کردیاگیا،محکمہ صحت پنجاب نے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب کے مراسلہ کی روشنی میں صوبہ بھرکے تمام چیف ایگزیکٹوآفیسرز،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکواحکامات جاری کئے ہیں کہ یکم جنوری 2017کوچیف منسٹرپنجاب کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب کے تمام مراکزمیں پنجاب کے تمام مراکزصحت سے مریضوں کودیگرہسپتالوں کرنے کاعملم پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کی بہترین سروس کی وجہ سے ان کے حوالہ کردیاجائے ،جس پرڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ایمبولینس بمعہ بجٹ وتنخواہ ریسکیو1122کے حوالہ کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کوہدایات جاری کی کہ اس پریکم فروری سے عملدرآمدکروایاجائے،ذرائع کاکہناہے کہ یہ ساراعمل پٹرول کی بچت اور محکمہ صحت کے ڈرائیوروں کی کام چوری روکنے کیلئے کیاگیاہے ،اور ایمبولینسوں کوبھی ریسکیو1122کی طرح جدیدسہولیات سے آراستہ اور ٹریکٹرسسٹم لگاکرڈرائیوروں کی مانیٹرنگ کے عمل کوموثربنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں