بھارتی اداکاروکی کوشل کو بحری جہاز میں ایکشن سین مہنگاپڑگیا

گال کی ہڈی ٹوٹنے پرہسپتال داخل‘ 13 ٹانکے لگے‘چند روزشوٹنگ نہیں کرپائیں گے فلم ’’تخت‘‘ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور انیل کپور بھی کام کررہے ہیں

اتوار 21 اپریل 2019 11:50

بھارتی اداکاروکی کوشل کو بحری جہاز میں ایکشن سین مہنگاپڑگیا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) بولی وڈ اداکار وکی کوشل کئی ہفتوں سے گجرات میں اپنی ایک ہارر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اداکار اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اس ہارر فلم کے لیے ایک بحری جہاز میں ایکشن سین کی شوٹنگ کررہے تھے جس دوران ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں انہیں 13 ٹانکے لگے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سین میں وکی کوشل ایک دروازہ کھول کر وہاں سے بھاگ رہے تھے اور اس دوران وہ دروازہ ٹوٹ کر ان پر ہی گر گیا۔اس حادثے کے بعد فلم کی ٹیم اداکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے کر گئی، جس کے بعد وکی کو ممبئی روانہ کیا گیا۔وکی کوشل کی گال کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث انہیں 13 ٹانکے بھی لگے اور اس حادثے کی وجہ سے وہ چند روز تک شوٹنگ بھی نہیں کرپائیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس ہارر فلم میں بھومی پڈنیکر بھی وکی کوشل کے ساتھ کام کررہی ہیں، لیکن خوش قسمتی سے بھومی اس حادثے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔بھومی پڈنیکر اور وکی کوشل اس ہارر فلم کے علاوہ بہت جلد کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’’تخت‘‘ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور انیل کپور بھی کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں