گوادر،بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کے خلاف پسنی میں طالب علموں کااحتجاج ،آل پارٹیزکی جانب سے گوادرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:23

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کے خلاف پسنی میں طالب علموں کااحتجاج ،آل پارٹیزکی جانب سے گوادرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،واقعہ میں ملوث میں کرداروں کو سزادینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف ساحلی شہر پسنی میں مختلف اسکول اور انٹرکالج پسنی کے طالب علمو ں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتطامیہ کے خلاف نعرہ درج تھے احتجاج کرنے والے طالب علموں نے یونیورسٹی انتطامیہ کے خلاف نعرہ بازی اور طالبات کو ہراساں کرنے کے عمل کی مذمت کی اور کہاکہ بلوچستان کے دوردرازعلاقوں سے طلباء وطالبات علم حاصل کرنے کے لیئے کوئٹہ چلے جاتے ہیں لیکن وہاں ایک تعلیمی مافیا بے یارومددگار طالبعلموں کو اپنے چنگل میں پھنسالیتا ہے جوکہ ایک شرمناک عمل ہے آل پارٹیزکی جانب سے گوادرپریس کلب کے سامنے بلوچستان یونیورسٹی کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ علم اور آگہی پھیلانے والے ادارے اگراس طرح غیرزمہ دارحرکتوں میں ملوث ہوں تو یہ حکومت اور دوسرے اداروں کے لئے باعث شرم کا مقام ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اور جو قوتیں اس میں ملوث ہیں انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں