یونیورسٹی آف تربت کے سب کیمپس گوادر میں بد عنوانی سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ

جمعرات 24 اکتوبر 2019 21:24

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی آف تربت کے سب کیمپس گوادر میں بد عنوانی سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا ورکشاپ میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ورکشاپ میں میں بد عنوانی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عنوانی پر بحث مباحثہ ہوا ورکشاپ سے ڈائریکٹر نیب زاہد شیخ اور سب کیمپس کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بلوچ نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد بد عنوانی سے متعلق شعور بیدار کرنا اور کرپشن کے خلاف جنگ کو فروغ دینا ہے نیب بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں عوام خاص کر نئی نسل کو آگاہی پروگراموں کے ذریعے بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کی بہترین کوشش کررہا ہے امید ہے کہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات جب عملی زندگی میں قدم رکھیں گے تو ملک سے بدعنوانی کی جڑ خود بخود اکھڑ جائیں گے بد عنوانی کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہم بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں