بلوچستان: 8 لاپتہ افراد واپس پہنچ گئے

لاپتہ افراد کے خلاف معمولی نوعیت کے مقدمات ہیں جنہیں ختم کر کے انہیں جلد رہا کردیا جائے گا، سنئیر اہلکار

جمعرات 13 ستمبر 2018 15:51

بلوچستان: 8 لاپتہ افراد واپس پہنچ گئے
گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) بلوچستان کے علاقے پنجگور اور گوادر سے تعلق رکھنے والے 8 افراد واپس لوٹ آئے ہیں جو 3 سال تک کے عرصے سے لاپتہ تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے لاپتہ 7 افراد کو پنجگور کے علاقے میں پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ ایک شخص گوادر میں لمبے عرصے کی گمشدگی کے بعد واپس پہنچا۔پنجگور میں واپس لوٹنے والے سات افراد میں عبدالحمید ولد محمد حسین، نوید احمد ولد حاجی اقبال، سراج ولد امام الدین، عبدالقدوس ولد نور بخش، عبدالرشید ولد گل محمد، محمد سعید ولد محمد کریم اور حسن ولد عمید علی شامل ہیں۔

لاپتہ افراد گزشتہ 5 ماہ سے 3 سال کے عرصے سے گمشدہ تھے اور چٹکان، کلاگ، عیسیٰ اور ٹمپ کے علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔اس حوالے سے پنجگور پولیس کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ ان افراد کے خلاف معمولی نوعیت کے مقدمات ہیں جنہیں ختم کر کے انہیں جلد رہا کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گوادر میں 3 سال کی گمشدگی کے بعد واپس آنے والے شخص کی شناخت عبدالغفار ولد عبدالغفور کینام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے وزیراعظم اور صدر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے کے لیے 6 نکاتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا سب سے اہم نقطہ لاپتہ افراد کی بازیابی تھا

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں