حکومت کا ملک میں ایک نئے عظیم الشان ائیرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کیلئے نئے ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 2 مارچ سے کر دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 فروری 2019 23:37

حکومت کا ملک میں ایک نئے عظیم الشان ائیرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) حکومت کا ملک میں ایک نئے عظیم الشان ائیرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ، بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کیلئے نئے ائیرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 2 مارچ سے کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام مارچ 2019سے میں شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

  چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا تعمیراتی کام جلد ازجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے یہ اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ سی پیک کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعمیراتی کام مارچ 2019میں شروع کیا جائے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چین کیساتھ گرانٹ ایگری منٹ بھی ہو چکا ہے جبکہ منصوبے کا ڈیزائن اور پی سی ون بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ منصوبے کی تعمیر کے لیے چائنہ ائیر پورٹ کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ منصوبے پر مجموعی طورپر 26کروڑ ڈالر یعنی 30 ارب روپے سے زائد کی لاگت کا تخمینہ ہے جس کے لیے چین سی پیک کے تحت مالی معاونت کر ے گا۔
گوادر ائیرپورٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں مکمل کیے جانے والے نئے ائیرپورٹ کے بعد ملک کا دوسرا جدید ترین ائیرپورٹ ہوگا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں