گوادر میں پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق

اتوار 19 مئی 2019 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) گوادر میں پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق دو کی حالت غیر ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گوادر کے علاقے اسماعیلیہ وارڈ میں بچہ گھر میں واقع ٹینکی میں گر گیا جسے بچاتے ہوئے دو نوجوان شریف اور شاہ نواز ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد ندیم اور عبدالحمید کی حالت غیر ہوگئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور بے ہوش افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں